چیف جسٹس کے سامنے شوہر کی بیوی کیخلاف شکایت
’’بیوی میرا شناختی کارڈ واپس نہیں کر رہی ‘‘ کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا میرے ساتھ وعدے پورے نہیں کئے :خاتون ، چیف جسٹس نے دونوں کو چیمبر بلالیا
کراچی(سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیسوں کی سماعت کے دوران اس وقت انتہائی دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک شوہر بیوی کیخلاف شکایت لے کر چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا اور استدعا کی کہ بیوی میرا شناختی کارڈ واپس نہیں کر رہی جس پر کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا ،عدالت میں موجود اس کی اہلیہ نے کہا کہ شوہر نے شادی کے وقت بہت سارے وعدے کئے تھے لیکن ایک بھی پورا نہیں کیا،اپنی زندگی کے 18 سال برباد کر دیئے ، جس پر چیف جسٹس نے انتہائی نرم لہجے میں پوچھا تو پھر آپ نے ان کا شناختی کارڈ رکھ لیا ، اگر کوئی اور مسئلہ ہے تو سول کورٹ جائیں،چیف جسٹس نے دونوں کو چیمبر میں بلالیا ۔ شوہر شکایت