نیب تحقیقات پر سیاسی شخصیات کے اثر انداز ہونے کی کوشش
سیاسی شخصیت کی جانب سے ملاقات کیلئے رابطہ کرنے پر چیئرمین سے منظوری لازمی
اسلام آباد (نمائندہ دنیا )نیب کے مختلف ر یجنز میں جاری کرپشن تحقیقات پر سیاسی شخصیات کے اثر انداز ہونے کی کوشش ، چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب افسران کی سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی ۔ نیب افسران وملازمین کی سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں نیب کے کوڈ آف کنڈکٹ اور سروس ضابطہ کی خلاف ورزی ہے ، چیئرمین نیب کی پیشگی منظوری کے بغیر سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں نیب کے ٹی سی ایس رولز 2002کی بھی خلاف ورزی ہے ،نیب کے ٹی سی ایس رولز کی خلاف ورزی پر متعلقہ افسر یا ملازم کو برطرف کیا جاسکتا ہے ،کسی بھی وفاقی یا صوبائی سیاسی شخصیت کی جانب سے ملاقات کیلئے رابطہ کرنے پر چیئرمین نیب سے منظوری لازمی حاصل کی جائے ، چیئرمین نیب کی ہدایت پر نیب کے تمام بیورز کو مراسلہ ارسال کردیاگیا۔