یو اے ای کے ولی عہد 6جنوری کو پاکستان آ ئیں گے

یو اے ای کے ولی عہد 6جنوری کو پاکستان آ ئیں گے

وزیراعظم ، آرمی چیف اور دیگر سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر ،وقائع نگار)متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید 6جنوری کو پاکستان کا دورہ کرینگے ،متحدہ عرب امارا ت کے ولی عہد کا دورہ ایک روزہ ہو گا۔ولی عہد اپنے ایک روزہ دورے میں وزیراعظم عمران خان ، آرمی چیف اور دیگر سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ، ملاقات کے دوران پاک یو اے ای تعلقات، خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اس دورے میں یو اے ای کی جانب سے دوارب ڈالرکی امداد اور سرمایہ کاری کے امور بھی زیر غور آئیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان کے لیے اہم ثابت ہوسکتا ہے ۔ ولی عہد

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں