موٹروے پر 600سی سی مو ٹر با ئیک چلانے کی مشروط اجازت
ہیوی بائیک چلانے کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری ، موٹروے پر 600 سی سی مو ٹر با ئیک چلانے کی اجازت دیدی گئی ۔
لاہور(کرائم سیل)آئی جی موٹروے پولیس کی جانب سے نو ٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے کہ موٹروے پولیس بائیکر زکو قواعد و ضوابط کا پابند بنائے گی اور موٹروے پر بائیک چلانے کے شوقین افراد کو ڈرائیونگ لائسنس اور سپیشل کارڈ بنانے کے بعد ہی موٹر وے پر بائیک چلانے کی اجازت دی جائے گی۔ بائیکرز کی معلومات کیلئے موٹروے انٹری پوائنٹس اور مختلف جگہوں پر سائن بورڈ لگائے جائیں گے ۔