وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب تبدیل ہو نگے

وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب تبدیل ہو نگے

پنجاب میں تبدیلی کے معاملے پر خورشید شاہ نے عثمان بزدار اور گورنر پنجاب کو ہٹائے جانے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ و زیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب تبدیل ہوں گے ،

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) و زیر اعلیٰ پنجاب جاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان کو بھی عثمان بزدار پر تحفظات ہیں کارکردگی سے خوش نہیں، پنجاب میں9 ماہ سے کوئی کام ہوتا ہوا نظر نہیں آیا، جس معاملے پر زیادہ تردیدیں آئیں اس میں کوئی بات ضرور ہوتی ہے اس سے قبل اسد عمر کو ہٹائے جانے کے معاملے پر بھی تردیدیں کی گئی تھیں۔ خورشید شاہ

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں