پی ڈبلیوڈی کی تحلیل کی خودنگرانی کرونگا،ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائے:شہباز شریف

پی ڈبلیوڈی کی تحلیل کی خودنگرانی کرونگا،ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائے:شہباز شریف

اسلام آباد (اے پی پی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی )کی تحلیل کا عمل فوری شروع کیا جائے ۔ ا س عمل کی میں خود نگرانی کروں گا،اس دوران ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائے ۔

پی ڈبلیو ڈی کے تحت جاری منصوبوں کو متعلقہ وفاقی و صوبائی ادروں سے مکمل کروایا جائے گا، سرکاری تعمیر و مرمت کیلئے بین الاقوامی معیار کی نجی کمپنیوں کی خدمات لی جائیں گی۔ ہفتہ کو وزیر اعظم کی زیر صدارت پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل اور اسکے متبادل کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔وزیر اعظم کو پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے لائحہ عمل اور اسکے متبادل کے حوالے سے کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئیں۔ شہبازشریف نے کہا فی الفور پی ڈبلیو دی کی تحلیل کا عمل شروع کیا جائے ۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا پی ڈبلیو ڈی کے اثاثہ جات کے انتظام کیلئے ایک ایسٹ مینجمنٹ کمپنی تشکیل دی جائے گی ۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پی ڈبلیو ڈی کے اثاثہ جات کے ریکارڈ کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کیا جائے ،پاکستان کے معاشی حالات ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے اداروں کا مزید بوجھ برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں