پنجاب:طلبہ کیلئے 130ارب کا سکالر شپ پروگرام شروع:ہر طالبعلم میرا بیٹا بیٹی:مریم نواز

پنجاب:طلبہ کیلئے 130ارب کا سکالر شپ پروگرام شروع:ہر طالبعلم میرا بیٹا بیٹی:مریم نواز

لاہور(دنیا نیوز)پنجاب حکومت نے طلبہ کیلئے 130 ارب روپے کے ہونہار سکالر شپ پروگرام کا آغاز کر دیا جس کی رجسٹریشن بھی شروع کر دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اس حوالے سے جامعات میں انفارمیشن ڈیسک قائم کر دئیے گئے۔

ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت 68 مضامین کے طلبہ کو سکالر شپ دی جائے گی، ہر سال 30 ہزار طلبہ کو سکالر شپس ملیں گی، پنجاب بھر کی 50 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے طلبہ سکالر شپ حاصل کر سکیں گے ۔انڈر گریجوایٹ ڈگری پروگرام کیلئے 4 سے 5 سال تک سکالر شپ مہیا کی جائے گی، طلبہ کی اہلیت کا تعین کرنے کیلئے میٹرک کے 30 فیصد اور انٹر میڈیٹ کے 70 فیصد نمبروں سے میرٹ بنے گا۔طلبہ کی مکمل ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی، 22 سال سے کم عمر، 3 لاکھ سے کم آمدن رکھنے والے پنجاب کے شہری سکالر شپ کے لئے اپلائی کر سکیں گے ، ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طلبہ بھی سکالر شپ کے لئے اہل ہوں گے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کاہر طالبعلم میرا بیٹا اور ہر طالبہ میری بیٹی ہے ، طلبہ کو ہائر ایجوکیشن کے لئے خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر سکالر شپس دی جائیں گی ۔ ہونہار سکالر شپ پروگرام کا مقصد محدود وسائل کے ساتھ اچھے نمبرز حاصل کرنے والے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں