ہم 9مئی کے ملزموں کو معاف نہیں کر سکتے ، احسن اقبال

 ہم 9مئی کے ملزموں کو معاف نہیں کر سکتے ، احسن اقبال

ظفروال (نمائندہ دنیا ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی طور پر شعور کے ساتھ فیصلے کرنے ہیں آج ملک ان ہاتھوں میں ہے کہ جو پاکستان کی آزادی اور پاکستان کی خود مختاری کا ہر قیمت پہ دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 پاکستان کے کور کمانڈروں کے گھروں کو جلایا گیا ۔ کوئی پاکستان کی فضائیہ کی چھاؤنیوں پہ حملے کرے ، اور ہمیں کہے کہ یہ تو سیاسی احتجاج تھا انہیں معاف کر دو ، انہیں سزا نہ دو ۔ تو کیا ہم معاف کر سکتے ہیں ؟ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ یہ مسلم لیگ ن تھی جس نے امریکا سمیت پوری دنیا کے دباؤ کا سامنا کیا اور پاکستان کو ایک ایٹمی طاقت بنایا ۔ایٹمی طاقت کی بدولت بارڈر کے لوگ محفوظ ہیں ۔دنیا میں کون سا ملک ہے کون سی جمہوریت ہے جو ملک کی فوجی چھاؤنیوں پر حملہ کرتی ہے ۔ امریکا میں جن لوگوں نے پینٹاگون پہ حملہ کیا تھا انکا پیچھا کرنے کے لیے اربوں کھربوں ڈالر کی جنگ لڑی ۔امریکا نے اپنے دشمن کے پیچھے افغانستان تک جنگ لڑی ، ان کو معافی نہیں دی کیا امریکا میں جمہوریت نہیں ہے ۔برطانیہ میں بھی جمہوریت ہے اگر کوئی برطانیہ کے فوجی اڈے پہ حملہ کرے گا تو بتاؤ ! کیا برطانیہ انہیں معاف کرے گا ، اسی طرح اگر کوئی پاکستان کے جی ایچ کیو پر حملہ آور ہو گا تو معافی اس کے لیے بھی نہیں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں