اسرائیل کو تسلیم کرنیکی سازش دفن کر دی :فضل الرحمن
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )پاکستان میں متعین ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الر حمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ایرانی سفیر نے مولانا کی صحت و تندرستی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ملاقات میں پاک ایران تعلقات ،علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایرانی سفیر نے کہا کہ فلسطین کی حمایت پر جے یو آئی کی کاوشوں اور پاکستان بھر میں غزہ یکجہتی مظاہروں کے انعقاد پر سلام پیش کرتا ہوں، مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کے بعد ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کبھی امت مسلمہ کا خیر خوا نہیں رہا،امریکہ کو ہمیشہ اپنے مفادات عزیز ہوتے ہیں،امریکہ مسلسل صہیونی اسرائیلی ریاست کی پشت پناہی کررہا ہے ، ہم نے عوام کے ساتھ مل کر پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سازش کو دفن کردیا ،مولانا فضل ا لرحمن نے کہاکہ امریکہ کو غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں نظر نہیں آتیں ،امریکہ اور سامراجی قوتیں مسلم دنیا کو آپس میں لڑانے کی سازشیں کرر ہی ہیں، فرقہ وارانہ کشیدگی میں امریکہ ملوث ہے ، انہوں نے کہا کہ عالم اسلام فلسطینیوں کی حمایت میں مضبوط آواز بلند کرے ۔