ن لیگ کے دور میں کسان خوشحال ہوتا،ہر وعدہ پورا کرینگے:مریم نواز

ن لیگ کے دور میں  کسان خوشحال ہوتا،ہر وعدہ پورا کرینگے:مریم نواز

لاہور(دنیانیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی آتی ہے کاشتکار خوشحال ہوتاہے ، کسان سے کیا ہر وعدہ پوراکریں گے ،ترقی کے سفر میں پنجاب کے کاشتکار پوری طرح شریک ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق نئے سال کے آغاز پر وزیر اعلیٰ پنجاب سولرائزیشن برائے زرعی ٹیوب ویل کاآغاز کردیا گیا، مریم نواز شریف کی ہدایت پر زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کے لئے درخواست جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے ، پنجاب میں 8ہزار زرعی ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کئے جائیں گے ،حکومت پنجاب زرعی ٹیوب ویل کی سولر ائزیشن کے لئے 9ارب روپے کی سبسڈی دے گی، 10کلو واٹ تک 5لاکھ، 15کلو واٹ تک ساڑھے 7لاکھ او ر20کلوواٹ تک زرعی ٹیو ب ویل کی سولر ائزیشن کے لئے 10لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی ،کم ازکم ایک ایکڑ زرعی اراضی کے مالکان ٹیوب ویل سولرائزشن کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں۔کاشتکار گھر بیٹھے cmstp.punjab.gov.pk پر آن لائن ٹیوب ویل سولرائزیشن کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں ۔ مریم نوازشریف نے کہاکہ زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن سے بجلی کے بھاری بلوں سے نجات ملے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں