حالات سے نمٹنے کیلئے اتحادی حکومت کا چلنا ضروری:سلیم حیدر

حالات سے نمٹنے کیلئے اتحادی حکومت کا چلنا ضروری:سلیم حیدر

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں سابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے ملاقات کی۔ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سلیم حیدر نے کہا ملک کو درپیش حالات سے نمٹنے کیلئے اتحادی حکومت کا چلنا بہت ضروری ہے ۔

 اپوزیشن سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی ملک کی بہتری کیلئے مثبت کردار ادا کرنا چاہئے ۔ اتحادی حکومت میں چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں اور روز مرہ اشیاکی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے ۔ معاشی اشاریے بھی بہتری کی طرف گامزن ہیں۔ لیڈرشپ نے ملکر ملک کو ٹھیک کرنا ہے ۔گورنر پنجاب سلیم حیدر نے پی ایل ایف کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پسرور سے خطاب میں کہا 26ویں آئینی ترمیم سے جمہوریت کیخلاف سازشی عناصر کا راستہ بند کردیا ہے ۔سیاسی جما عتوں میں مذاکرات کا راستہ بند نہیں ہونا چاہے ،معاملات کا حل صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے ۔ ملک و قوم کی ترقی کیلئے وکلا سمیت ہر شخص کو مثبت کردار ادا کرنا چاہئے ۔بھٹو ازم کے منشور کو پنجاب کی ہر بار میں لیکر جائینگے ۔ آئینی بنچ کے قیام میں چیئرمین بلاول بھٹو کا تاریخی کردار ہے ،عوام بلاول بھٹو کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا عوام کرم ایجنسی میں امن چاہتے ہیں ، کے پی حکومت کو توجہ دینا ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں