سندھ میں تحریک انصاف کاویلکم اچھا تاثر بلاول کی سیاست میں بھٹو کی جھلک :فواد
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے ڈائیلاگ ہی واحد حل ہے، اس کیلئے زرداری، نواز اور شہباز شریف کے پاس جائیں گے۔
بارانتخابات کے موقع پر لاہو رمیں میڈٰیا سے گفتگوکرتے ہوئے فواد چودھری کا پیپلز پارٹی نے گزشتہ روز سندھ میں تحریک انصاف کو ویلکم کیا جس سے اچھا تاثر گیا،بلاول بھٹو کی سیاست میں ذوالفقار علی بھٹو کی سیاست کی جھلک نظر آئی۔سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ ہونا چاہئے کیونکہ پاکستان کو آگے بڑھانے کیلئے مذاکرات ہی واحد حل ہیں۔