یوکرین بحران:سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کل طلب

یوکرین بحران:سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کل طلب

برطانیہ نے یوکرین میں ممکنہ فوجی تعیناتی کیلئے 20کروڑ پاؤنڈ مختص کر دئیے

جنیوا(اے ایف پی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کل پیر کو یوکرین میں روسی حملوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس کا انعقاد کرے گی۔ فرانس، برطانیہ اور دیگر ممالک نے  ہنگامی اجلاس کی حمایت کی ہے ۔ یوکرین کے سفیر اندری میل نِک نے روس پر عوام کے خلاف دہشت گردی اور جنگی جرائم کا الزام عائد کیا ہے ۔ کیو کے میئر ویٹالی کلچکو نے سردیوں میں روسی حملوں کے باعث شہریوں کو دارالحکومت چھوڑنے کی ہدایت کی ہے ۔ دوسری جانب برطانیہ نے یوکرین میں ممکنہ فوجی تعیناتی کیلئے 20کروڑ پاؤنڈ مختص کر دئیے ۔ وزارت دفاع نے کہا کہ اس رقم سے گاڑیوں، کمیونیکیشن سسٹمز اور ڈرون دفاعی نظام کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ وزیر دفاع جان ہیلی نے کہا کہ اگر ماسکو اور کیف کے درمیان جنگ بندی ہوتی ہے تو برطانیہ کی افواج ملٹی نیشنل فورس کی قیادت کے لیے تیار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں