عثمان ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر وفاق کو جواب کیلئے 3فروری تک مہلت
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پروکیل وفاقی حکومت کوتحریری جواب داخل کرنے کیلئے 3 فروری تک مہلت دیدی۔
سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ عثمان ڈار پر نو مئی کو جی ایچ کیو پر حملہ کا مقدمہ درج ہے ،راولپنڈی پولیس کی درخواست پر پٹیشنرکا نام ای سی ایل لسٹ میں ڈالا گیا۔