پولیس میں وہی خدمات انجام دے سکتا جس کا کردار بے داغ :سپریم کورٹ

پولیس میں وہی خدمات انجام دے سکتا  جس کا کردار بے داغ :سپریم کورٹ

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے پولیس اہلکار کی ملازمت پر بحالی سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ پولیس جیسے منظم اور تادیبی ادارے میں وہی اہلکار خدمات انجام دے سکتے ہیں جن کا کردار شک و شبہ سے بالاتر اور بے داغ ہو ۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ فوجداری مقدمے میں بریت ملازمت پر بحالی کا خودکار حق فراہم نہیں کرتی اور محض بریت کسی تادیبی فورس میں دوبارہ تقرری کا لائسنس نہیں بن سکتی۔ مذکورہ اہلکار کو فوجداری کیس میں میرٹ پر نہیں بلکہ گواہ منحرف ہونے اور شکایت کنندہ کے صلح نامے کی بنیاد پر بری کیا گیا۔ فیصلے کے مطابق کانسٹیبل شہزاد حسین کو اینٹی کرپشن حکام نے رشوت وصولی کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں