چودھری شوگرملز کیس، نیب کا تفتیش بند کرنے کی حتمی منظوری کیلئے احتساب عدالت سے رجوع
لاہور (کورٹ رپورٹر ) نیب لاہور نے چودھری شوگر ملز کی تفتیش بند کرنے کی حتمی منظوری کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا۔
احتساب عدالت میں گزشتہ روز سماعت میں جج رانا محمد عارف نے 9 مارچ کیلئے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے ۔نیب کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ کے چار فروری کے احکامات کی روشنی میں تفتیش بند کرنے کی حتمی منظوری دی جائے ،مریم نواز اور نواز شریف کی جانب سے وکیل جاوید ارشد بھٹی نے وکالت نامہ جمع کروا دیا۔