اب تک سستاخریداگیا پٹرول ڈیزل فروخت،قیمتیں بڑھانے کی کیا ضرورت تھی ؟:مفتاح اسماعیل
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اس وقت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا آئل کمپنیز کو زیادہ منافع دینے کے برابر ہے۔۔۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آئل کمپنیزجو پٹرول اورڈیزل اب تک فروخت کر رہی ہیں وہ 28 فروری سے پہلے کم قیمت پر لیا گیاتھا، ابھی قیمتیں بڑھانے اور کمپنیز کو مزید زیادہ منافع دینے کی کیا ضرورت تھی،ابھی قیمتیں بڑھانا ویسا ہی ہے جیسا حکومت نے شوگرملوں کو چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی، اس سے شوگر مل مالکان کا منافع بڑھا لیکن عوام کو نقصان ہوا۔