لاہور ہائیکورٹ کے 4 جج اس سال ریٹائر، 22 اسامیاں خالی

لاہور ہائیکورٹ کے 4 جج اس سال ریٹائر، 22 اسامیاں خالی

سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی آج ،جسٹس اسجد جاوید گھرال 29 اپریل کو ریٹائر جسٹس مسعودعابد نقوی 4 جولائی ،جسٹس شاہد کریم 19اگست کو عہدہ چھوڑ دینگے

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے 4جج 62سال کی عمر پوری ہونے پر اس سال ریٹائر ہو جائیں گے ،سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان آج ریٹائر ہوجائیں گے، جسٹس اسجد جاوید گھرال 29 اپریل ،جسٹس مسعودعابد نقوی 4 جولائی ،جسٹس شاہد کریم 19 اگست کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوں گے ،جس کے بعد ہائیکورٹ کی خالی اسامیاں 18 سے بڑھ کر22ہوجائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں