پاکستان کا پہلا آواز پر مبنی مصنوعی ذہانت پلیٹ فارم’’ نور‘‘متعارف
قدرتی آفات کے دوران دور دراز علاقوں تک اہم معلومات پہنچ سکیں گی ’’نور‘‘ بغیر انٹرنیٹ کے عام موبائل فونز پر بھی کام کر سکتا ، رومینہ خورشید
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری کیلئے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، جہاں ویامو نے پاکستان کا پہلا آواز پر مبنی مصنوعی ذہانت پلیٹ فارم’’ نور‘‘ متعارف کرا دیا ہے ۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم کی کوآرڈینیٹر برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ’’نور‘‘ کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ بغیر انٹرنیٹ کے عام موبائل فونز پر بھی کام کر سکتا ہے ،اس کے ذریعے دور دراز اور پسماندہ علاقوں تک اہم معلومات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی ۔ اس موقع پر کمبلی براؤن، ہیڈ آف موبائل فار ہیومنٹیرین انوویشن اینڈ ایمرجنگ ٹیک نے کہا کہ ہمیں اس منصوبے کے اجرا پر خوشی ہے ۔ یہ اقدام جی ایس ایم اے اور برطانیہ کی حکومت کے ادارے یوکے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کی معاونت سے شروع کیا گیا ہے ۔