امریکا میں اسٹیبلشمنٹ اور ایگزیکٹوطاقتور ہیں :نجم سیٹھی

امریکا میں اسٹیبلشمنٹ اور ایگزیکٹوطاقتور ہیں :نجم سیٹھی

عدلیہ ، پارلیمنٹ بہت کمزور، کیا کانگریس ٹرمپ سے کہے گی اجازت لیں؟ جنگ کا چیکس اینڈبیلنس نہیں :پروگرام ’’آج کی بات سیٹھی کیساتھ‘‘ گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہم کافی عرصہ سے یہ کہتے آ رہے تھے کہ یکم مئی کو 60 دن مکمل ہوجائیں گے ،اب کیا کانگریس صدر ٹرمپ سے کہے گی آپ ہمارے پاس آئیں اور اجازت لیں؟ ، ایران سے جنگ کا کیا فائدہ اور نقصان ہے ؟ ،اس وقت امریکا میں جو اسٹیبلشمنٹ اور ایگزیکٹو چاہتی ہے وہی ہوتا ہے ،عدلیہ اور پارلیمنٹ بہت کمزور ہے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام’’ آج کی بات سیٹھی کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈٹرمپ اور سپورٹر ز کہہ رہے ہیں کانگریس سے اجازت لینا ضروری نہیں کیونکہ یہ جنگ ہے ہی نہیں ،ابھی تو رکی ہوئی ہے تو 60 دن کیسے گنے جائیں گے ، اس میں ایک یہ بھی موقف ہے کہ صدر ٹرمپ کو کانگریس کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ، میرا موقف یہ ہے کہ اگر تاریخ دیکھیں تو تاریخ میں ایسا پہلی بار نہیں ہوا،بل کلنٹن ، اوباما کے زمانے میں بھی لیبیا اورکبھی شام ،کبھی کہیں اور جنگ جاری رہی، اجازت لینے کیلئے کوئی بھی کانگریس کے پاس نہیں گیا تھا ۔نجم سیٹھی نے کہا کہ اس وقت کانگریس اور ریپبلکن پارٹی نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں،انہیں احساس ہے مڈٹرم الیکشن کے اندر ویسے ہی ان کی چھٹی ہورہی ہے کیونکہ جنگ بڑی غیر مقبول ہے ،میرا خیال ہے ریپبلکن پارٹی نے کڑوا گھونٹ پی رکھا ہے ،وہ سمجھتے ہیں ٹرمپ کو سپورٹ کرنا پڑے ،بہتر یہی ہے ٹرمپ کو فری ہینڈ دیا جائے ، ڈیموکریٹ پارٹی والے جوبھی کرتے رہیں کچھ نہیں ہوگا، ٹرمپ کیری آن کرے گا،اس جنگ کا کوئی چیکس اینڈٖ بیلنس نہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں