مودی ناکام ،منی پور،ناگالینڈ میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑک اٹھے

 مودی ناکام ،منی پور،ناگالینڈ میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑک اٹھے

پانی کے معاملے پرشروع ہونے والاجھگڑا فرقہ وارانہ شکل اختیار کرگیا ،1ہلاک 3افرادشدید زخمی ،کشیدگی بڑھ گئی ،مرکزی ملزم کے گھر کا حصہ مسمار کردیا گیا

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)بھارت میں مودی حکومت بری ناکام ہوگئی ،منی پور،ناگالینڈ کی طرح ایک اورریاست میں فرقہ ورانہ فسادات شروع ہوگئے ، بھارتی جرید ے کے مطابق بھارتی ریاست کے ضلع دہرادون میں پانی کے معاملے پرشروع ہونے والاجھگڑا فرقہ ورانہ شکل اختیار کرگیا ،زمین کوپانی دینے کے معاملے پرجھگڑے کے دوران ایک شخص قتل،3افرادشدید زخمی ہوگئے ، واقعہ کے بعدعلاقہ میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوگئی،4ملزمان کوگرفتاربھی کرلیاگیا۔ پولیس کی موجودگی میں مرکزی ملزم کے گھرکے بڑے حصے کوگرادیاگیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں