اسحاق ڈار کا اس کیس سے کیا لینا دینا ؟ رانا ثنا اللہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر راناثنااللہ نے کہا کہ اسحاق ڈارکا نام سکینڈل سے جوڑنا بے بنیاد ہے۔
جس کیس کا حوالہ دیا جارہا ہے اسحاق ڈار کا اس کیس سے کیا لینا دینا ؟ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے حوالے سے ثبوت دیا جائے ، مسلم لیگ(ن)یا حکومت کا کیس پر اثر اندا ہونے کا ثبوت پیش کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کیا ہے او رقانونی کا رروائی جاری ہے ،ایک سوال پر کہا کہ فیصل واوڈا انقلابی لیڈر ہیں، بعید نہیں کہ وہ انقلاب لانے کیلئے ایسی باتیں کریں، فیصل واوڈا کی انقلابی جدوجہد جاری ہے ، اللہ کرے وہ لے آئیں، وزارتوں میں تبدیلی حکومت میں تبدیلی نہیں، وزارتوں میں تبدیلی وزیراعظم کا اختیار ہے ، کابینہ میں کوئی تبدیلی آتی ہے تو وہ حکومت کی تبدیلی نہیں ہے ، ایسی باتیں کرنیوالے خود کہتے ہیں کہ ان کا صرف اندازہ ہے ۔حکومت اپنی مقررہ مدت پوری کرے گی۔