پی ٹی آئی کو آزادکشمیر الیکشن کابائیکاٹ نہیں کرناچاہئے ـ:گورنر پنجاب

پی ٹی آئی کو آزادکشمیر الیکشن کابائیکاٹ نہیں کرناچاہئے ـ:گورنر پنجاب

انتخابی میدان خالی چھوڑنا کسی بھی سیاسی جماعت، قیادت کیلئے نقصان دہ ہوتا معاملات کے حل کیلئے ایکشن کمیٹی لچک کا مظاہرہ ،حکومت مثبت رویہ اپنائے :گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کو آزاد کشمیر کے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کے بجائے ان میں حصہ لینا چاہیے تھا کیونکہ انتخابی میدان خالی چھوڑنا کسی بھی سیاسی جماعت اور اس کی قیادت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے ۔ پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی شہید بے نظیر بھٹو کے دور سے آج تک تمام مشکلات کے باوجود جمہوری نظام کا حصہ رہی ہے ، انہوں نے کہا وہ کئی مرتبہ  یہ بات کر چکے ہیں کہ کشمیری پاکستان سے محبت کرتے ہیں، اس لیے جب بھی اس نوعیت کے معاملات سامنے آئیں تو بہترین راستہ بات چیت ہے ۔ ایکشن کمیٹی بھی لچک کا مظاہرہ کرے ، حکومت بھی مثبت رویہ اختیار کرے تاکہ معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو سکیں۔سردار تنویر الیاس سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ جب تک پارٹی میں رہے ، اچھے انداز میں رہے ،پارٹی بھی انہیں ساتھ لے کر چلنا چاہتی تھی تاہم یہ ممکن نہ ہو سکا۔ جو لوگ آج یہ کہتے ہیں کہ عوام میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں، اس روایت کی ابتدا بھی انہوں نے خود ہی کی تھی۔ یہ مکافاتِ عمل ہے ، جیسے کریں گے ویسے بھریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں