بحری اصلاحات سے کراچی پورٹ کی کارکردگی،تجارتی استعداد بہتر

بحری اصلاحات سے کراچی پورٹ کی کارکردگی،تجارتی استعداد بہتر

گرین چینل، فیس لیس کلیئرنس اور جدید کسٹمز اصلاحات سے کارگو نظام مزید مؤثر ہوا پورٹ قاسم ڈریجنگ مکمل، جدید ٹرمینلز اور چوبیس گھنٹے آپریشنز سے تجارتی سہولت بڑھی

 اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے اقدامات سے کراچی پورٹ، کسٹمز نظام اور کنٹینر ٹرمینلز کی استعداد میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ میں بندرگاہی کارکردگی بہتر بنانے اور کارگو کلیئرنس تیز کرنے کے لیے متعدد اصلاحات پر عمل درآمد کیا گیا۔مکمل گرین چینل، فیس لیس جی ڈی کلیئرنس، پوسٹ کلیئرنس آڈٹ اور کسٹمز اصلاحات کے ذریعے کلیئرنس کا نظام مزید مؤثر بنایا گیا ہے ۔ کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ میں استعداد بڑھانے اور جدید آلات کی تنصیب سے کنٹینر ہینڈلنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔

اسی طرح کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل، ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینلز اور قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کی جدید کاری کے ساتھ ان کی آپریشنل استعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔بحری شعبے کی ترقی کے لیے وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات میں این ایل سی سمیت دیگر متعلقہ ادارے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزارتِ بحری امور نے پورٹس کی ڈیجیٹلائزیشن، پورٹ کمیونٹی سسٹم، جدید کارگو سکینرز اور الیکٹرانک وی بریجز کے نفاذ کے ذریعے کارگو کلیئرنس کو مزید مؤثر بنایا ہے ۔قومی ڈریجنگ پلان کے تحت بندرگاہوں کی ڈریجنگ کا عمل تیز کیا گیا جبکہ پورٹ قاسم کی ڈریجنگ مکمل کر لی گئی۔ کنٹینرز کی بروقت کلیئرنس، پورٹ ڈویل ٹائم میں کمی اور 24 گھنٹے آپریشنز کے ذریعے درآمدی و برآمدی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے ۔ ان بحری اصلاحات کے نتیجے میں بندرگاہوں کی استعداد، تجارتی سہولت اور قومی معیشت کو مزید تقویت مل رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...