پاک فوج اور بلوچ عوام ہر سازش ناکام بنائیں گے : سرفراز بگٹی

 پاک فوج اور بلوچ عوام ہر سازش ناکام بنائیں گے : سرفراز بگٹی

دھرنے میں بعض سیاسی رہنماؤں نے ریاست بارے گمراہ کن پراپیگنڈا کیا:وزیراعلیٰ نوجوان ترقی، قومی یکجہتی میں کردار ادا کریں:جاوید جبار، ISPRسمر کیمپ سے خطاب

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام سمرکیمپ2026 میں پاکستان بھرکے 18سے زائد سٹیشنزسے 4 ہزارسے زائد طلبہ نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا دہشت گردی اور تشدد کو کسی بھی صورت جائز قرار نہیں دیا جا سکتا، پاکستان اور بلوچستان لازم و ملزوم ہیں۔ دہشت گردوں نے بلوچستان کے غیور عوام کو اپنا ساتھ نہ دینے پر بے دردی سے شہید کیا۔ امدادی فورس کو بھی نشانہ بنایا گیا، تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا گیا ، تمام حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں گے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ کوئٹہ دھرنے کے دوران بعض سیاسی رہنماؤں نے ریاست کے حوالے سے گمراہ کن پراپیگنڈا کیا۔ پاکستان کے خلاف ہر سازش کو پاک فوج اور بلوچ عوام مل کر ناکام بنائیں گے ۔ بھارت کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کا پاکستان نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھرپور جواب دیا، معرکہ حق میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی تھی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے ۔ پاکستان ایک مضبوط قومی ریاست ہے ، ہمیشہ قائم رہے گی اور بلوچستان اس کا ناقابلِ جدا حصہ ہے ۔

سابق سینیٹر اور تجزیہ کار جاوید جبار نے خطاب کرتے ہوئے کہا نوجوانوں ملکی ترقی، قومی یکجہتی اور مثبت سماجی اقدار کے فروغ میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔ قیام پاکستان دنیا کی تاریخ کا ایک منفرد واقعہ تھا ، قوم نے عزم اور قربانی سے ایک مضبوط ریاست کی بنیاد رکھی۔ پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی اصولی اور مستقل حمایت کی ہے ، پاک فوج کے افسروں کی شرحِ شہادت دنیا کی افواج میں سب سے زیادہ ہے ۔ آئی ایس پی آرکا سمرکیمپ نوجوانوں میں قومی شعور ،مثبت اقدار اور صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے ایک اہم ترین پیشرفت ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...