اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا جے یو آئی (ف) کے وکلا کنونشن سے اظہارِ لاتعلقی

اسلام آباد ہائیکورٹ بار  کا جے یو آئی (ف) کے  وکلا کنونشن سے اظہارِ لاتعلقی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے جے یو آئی (ف) کے وکلا کنونشن سے اظہارِ لاتعلقی کرتے ہوئے واضح کیا ہے

کہ اسلام آباد میں ایک سیاسی جماعت کے لائرز کنونشن سے بار ایسوسی ایشن کا کوئی تعلق نہیں،بار ایسوسی ایشن کے مطابق مذکورہ وکلا کنونشن میں اس کا نہ کوئی کردار ہے اور نہ ہی  وہ اس کی تائید یا حمایت کرتی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اس تقریب سے وابستہ ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر قاسم نواز عباسی نے کہا کہ بار ایسوسی ایشن آئین کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کے اصولوں پر اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...