اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور( این این آئی)اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔
محکمہ سکولز ایجوکیشن سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے جائینگے ۔پانچ تحاریک التوائے کاراورامن و امان پر عام بحث بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں ۔ مختلف محکموں کے آڈٹ سمیت خصوصی آڈٹ سے متعلق رپورٹس پیش کی جائینگی ۔ الیکشن کمیشن کی سال 2019، 2021 اور 2024 ،قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ پر عملدرآمد کی نگرانی کی رپورٹس جنوری تا جون 2011،جولائی تا دسمبر 2011،جنوری تا جون 2012،جنوری تا جون 2023 ،مالی سال 2022-23جولائی تا دسمبر ،مالی سال 2023-24 جنوری تا جون،پنجاب انفارمیشن کمیشن کی 2024-25 ،پنجاب پنشن فنڈ کی مالی سال 2021-22 اور 2022-23 ،پنجاب جنرل پروویڈنٹ انویسٹمنٹ فنڈ کی مالی سال 2021-22 اور 2022-23 کی رپورٹس بھی پیش کی جائینگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments