5 اگست کو پشاور جلسے میں آئندہ لائحہ عمل د ینگے :بیرسٹر گوہر

5 اگست کو پشاور جلسے میں آئندہ لائحہ عمل د ینگے :بیرسٹر گوہر

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 اگست اہم دن ہوگا، اس دن ہمارا پشاور میں بڑا جلسہ ہوگاجس میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ، امید ہے اپوزیشن اتحاد کی جماعتیں بھی 5 اگست کو ساتھ ہونگی۔

 بیرسٹر گوہر کا کہناتھا کہ ہم نے آزادکشمیر الیکشن کا بائیکاٹ کیا ،ٹرن آئوٹ کم رہا، صرف 5 سے 7 فیصد ٹرن آئوٹ نہ ہونے کے برابر ہے ، پی ٹی آئی سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے ، کوئی فرق نہیں پڑتا الیکشن آج ہو جائیں یا کل،دوبارہ بھی ہوجاتے ہیں، ہم نے کشمیر الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا۔بیرسٹر گوہر نے کہا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہی بہتری کی کنجی ہے ، اگر ملاقاتیں شروع ہوئیں تو حالات بدل جائینگے ، نورین نیازی پر مقدمہ ہوا ،ایسے پرچوں سے حالات بہتر نہیں ہوتے ، اس وقت دہشتگردی کیخلاف یکجہتی کی ضرورت ہے ، شفاف الیکشن سے ہی ملک آگے جائے گا، اس وقت سیاست اورپوائنٹ سکورنگ نہیں، مصلحت سے کام لینا چاہیے۔

ہم کسی صورت کالعدم ٹی ٹی پی کو سپورٹ نہیں کرینگے ، ٹی ٹی پی کا بندہ جہاں بھی ہے ہم اسے دہشتگرد سمجھتے ہیں ، کوئی دو رائے نہیں کہ دہشتگردی کیخلاف ایکشن ہونا چاہیے ۔ بیرسٹر گوہر نے حکمران اتحاد پر شدید تنقید کرتے کہا کہ دونوں جماعتوں کی وجہ سے حالات اس نہج پر پہنچے ہیں اور دونوں جماعتیں بڑے بڑے دعوے کر رہی ہیں ،کشمیر لاہور یا کشمور نہیں بنے گا بلکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ بنے گا۔ دونوں بڑی پارٹیوں نے بڑی سیاست کی اور اس نہج تک لے آئے ہیں، ایک کہتا ہے لاہور بنوا رہا ہوں، دوسرا کہتا کشمور بنوا رہا ہوں، دونوں نے اس مقام تک پہنچایا اور آج بھی سیاست ہورہی ہے ، لوگ یہاں مرے پڑے ہیں اور ان کو اپنی سیٹوں کی پڑی ہے ۔بیرسٹر گوہر نے کہا نہتے لوگوں پر گولیاں چلانے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...