گوجرانوالہ:فضل الرحمن کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )ڈیوٹی ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ نے جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی پاک فوج سے متعلق متنازع تقریر پرمقدمہ دائر کرنے کی پٹیشن درخواست گزار کے وکیل کی استدعا پر خارج کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں مولانا فضل الرحمن کے خلاف مقدمہ کے اندراج کا حکم دینے بارے دائر درخواست کی ڈیوٹی ایڈیشنل سیشن جج بشیر احمد کی عدالت نے سماعت کی۔ پولیس نے عدالت میں جواب داخل کر اتے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے پٹیشن میں مولانا فضل الرحمن کی تقریر کا وقت اور تاریخ نہیں لکھے ، ویسے بھی ایسے معاملات ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتے ۔ جس پر درخواست گزار منظور قادر بھنڈر ایڈووکیٹ کے وکیل نے پٹیشن واپس لینے کی استدعا کردی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments