خاتون اوّل آصفہ بھٹو زرداری کالیاری کے اسپینسر آئی ہسپتال کا دورہ
کراچی(سٹاف رپورٹر)خاتون اوّل اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے میئر مرتضیٰ وہاب ودیگر کے ہمراہ لیاری میں واقع اسپینسر آئی ہسپتال کا دورہ کیا۔۔۔
جسے حال ہی میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور حکومتِ سندھ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جدید طرز پر بحال کیا ہے ۔ اس ہسپتال میں روزانہ تقریباً 4,000 مریضوں کو او پی ڈی کی سہولت بالکل مفت دی جارہی ہے ۔ اپریل 2026 سے اب تک 700 سے زائد لیزر اور دیگر طبی پروسیجرز کامیابی سے انجام دیئے جا چکے ہیں۔ خاتونِ اول نے مفت اور معیاری طبی سہولتوں کا جائزہ لیا اور ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ہسپتال کی پوری ٹیم کی عوامی اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments