تحقیقاتی کمیشن نے سانحہ بہاولپور کو سازش قرار دیا تھا ،اعجازالحق
پوسٹمارٹم نہ ہونے دینے ، بہاولپور جانے پر مجبورکرنیوالے کا پتانہ چل سکا جمہوریت کے استحکام کیلئے بلدیاتی انتخابات منعقد ،کرپشن ختم کی جا ئے ،خطاب
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ضیا الحق کے سربراہ، رکن قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پاک امر یکا ایئر فورس مشترکہ تحقیقاتی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں سانحہ بہاولپور کو سازش قرار دیا تھا لیکن آج تک یہ بات سامنے نہیں آ سکی کہ کس نے جنرل ضیا الحق اور ان کے رفقا کو بہاولپور جانے کے لئے چار بار کالیں کرکے مجبور کیا، کس نے پوسٹمارٹم نہیں ہونے دیا ۔ملک میں اگر جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے تو بلدیاتی انتخابات کرائے جا ئیں اور کرپشن کا خاتمہ کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں سانحہ بہاولپور کے شہداء کی 38ویں برسی پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
عجاز الحق نے کہا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ جہاز کے انداز کوئی تکنیکی خرابی نہیں تھی، ہمیں بتایا جائے کہ کس نے جنرل ضیا الحق اور رفقاء کو بہاولپور بھجوایا ،سانحہ بہاولپور کی تحقیقات کے لئے بندیال، شجاعت، شفیع کمیشن بنے لیکن کسی کی فائنڈنگ سامنے نہیں آسکی ۔ اختیارات عوام تک پہنچانے کے لئے بلدیاتی اداروں کو مضبوط اور کرپشن کو ختم کیا جائے نہیں تو اس کے ایسے نتائج مرتب ہونگے جو سب کچھ لپیٹ لیں گے ۔سیمینار سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے شاکر بشیر اعوان ، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر انوار الحق ، چورا شریف کے سجادہ نشین پیر صاحب زادہ حسنین، ایم پی اے چودھری غلام مرتضیٰ ، مسلم لیگ ن کے ر ہنما سجاد خان نے و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments