قدرتی آفات ، صدر کا امدادی کارکنان کی شجاعت ،بے لوث جذبے کو خراج تحسین
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن پر پیغام انسانی ہمدردی کے عالمی دن پر پاکستان، بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر، قدرتی آفات، ہنگامی حالات اور بحرانوں کے دوران صف اول پر خدمات انجام دینے والے امدادی کارکنان کی شجاعت، بے لوث جذبے اور لگن کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔
قدرتی آفات اور مشکل و خطرناک حالات کے باوجود، دکھی انسانیت کی مدد کے لئے ان کا فوری ردِعمل، امداد و بحالی کی سرگرمیوں میں کردار اور ان کا عزمِ مصمم قابل تحسین ہے ۔ہم ان امدادی کارکنان کے شکر گزار ہیں جو سول سوسائٹی، سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے ساتھ مل کر، ناگہانی آفات کے دوران مدد کے لیے تیار رہتے ہیں ،ان کا جذبہ ہمیں مشترکہ ذمہ داری کی یاد دلاتا ہے کہ ہم ضرورت مندوں کی مدد کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ بحرانوں میں کوئی بھی فرد بے یار و مددگار نہ رہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments