حج پورٹل کا افتتاح، کوٹہ مکمل ہونے تک درخواستوں کی وصولی
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ) وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کی درخواستوں اور واجبات کی پہلی قسط کی وصولی کے لیے حج پورٹل کا افتتاح کردیا۔ سرکاری حج سکیم کی ایک لاکھ 7 ہزار 526 نشستوں کے لئے درخواستیں پہلے آئیے ، پہلے پائیے کی بنیاد پر کوٹہ مکمل ہونے تک وصول کی جائیں گی۔۔۔
جبکہ پہلی قسط درخواست کے ساتھ جمع ہوگی،وزارت مذہبی امور میں حج پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے حج نظام کو اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے ۔ پہلے مرحلے میں 4 لاکھ سے زائد افراد نے گھر بیٹھے رجسٹریشن مکمل کی، اب درخواست اور ادائیگی بھی آن لائن ہوگی، جس سے بینکوں کی قطاروں اور غیر ضروری سفر سے نجات ملے گی۔حکام کے مطابق عازمین ای میل، موبائل یا شناختی کارڈ نمبر سے لاگ ان کرکے روانگی شہر اور حج پیکیج منتخب کریں گے ، ضروری معلومات اور دستاویزات اپ لوڈ کریں گے ۔ پاسپورٹ ریکارڈ خودکار طور پر تصدیق ہوگا جبکہ گروپ میں درخواست شامل کرنے کی سہولت بھی موجود ہے ۔ ادائیگی ون لنک، پے آئی ڈی، کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ اور ڈیجیٹل چالان کے ذریعے کی جاسکے گی،ٹریکر سے درخواست اور ادائیگی کی صورتحال دیکھی جاسکے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments