مکہ معاہدہ دفاعی تعاون،معاشی روابط بڑھا ئے گا،سردار مسعود خان

مکہ معاہدہ دفاعی تعاون،معاشی  روابط بڑھا ئے گا،سردار مسعود خان

اسلام آباد(این این آئی)امریکا ، چین اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر اور آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان سٹرٹیجک ہم آہنگی کے ذریعے اجتماعی دفاعی صلاحیت کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔

 اس کے تحت عملی دفاعی تعاون کے ساتھ ساتھ معاشی روابط کو بھی فروغ دیا جائے گا۔سنٹر فار لا اینڈ سکیورٹی میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر اظہار خیال کرتے ہوئے سردار مسعود خان نے کہا معاہدہ محض ایک اعلانیہ دستاویز نہیں بلکہ اس کے تحت تینوں ممالک کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں، تربیت اور دفاعی تعاون کے لیے عملی صلاحیتیں اور ادارہ جاتی نظام تشکیل دیا جائے گا۔انہوں نے کہا معاہدے میں دفاعی سازوسامان کی خریداری میں تعاون کے علاوہ مشترکہ دفاعی پیداوار بھی شامل ہے ، جس سے تینوں ممالک کی مقامی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان کو اپنے سلامتی اور معاشی تقاضوں کا سامنا ہے ، سعودی عرب اپنی سلامتی شراکت داریوں کو مزید مستحکم اور متنوع بنا رہا ہے جبکہ ترکیہ علاقائی اور عالمی سلامتی کے ماحول میں ایک اہم سٹرٹیجک مقام رکھتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...