فی ایکڑ گندم پیداوار میں اضافہ غذائی تحفظ کو مضبوط بنائیگا :راناتنویر
اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے فی ایکڑ 70 من گندم کی شاندار پیداوار حاصل کرنے والے پاکستانی کسانوں کو سراہتے ہوئے اسے ملک کے زرعی شعبے کی ایک قابلِ ذکر کامیابی قرار دیا ہے۔۔۔
فصلوں کی پیداوار میں بہتری معیاری بیجوں، کھادوں کے متوازن استعمال اور جدید زرعی طریقہ ہائے کار اپنانے کے مثبت نتائج کی عکاسی کرتی ہے ۔ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ نہ صرف قومی غذائی تحفظ کو مضبوط بنائے گا بلکہ گندم کی برآمدات اور قیمتی زرمبادلہ کے حصول کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار فاطمہ فرٹیلائزر کے زیرِ اہتمام کسانوں کی شاندار کارکردگی کو سراہنے اور ان کی کامیابیوں کے اعتراف میں منعقدہ تقریب ‘‘سرسبز کی جیت’’ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ زراعت میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حقیقی کامیابی کا پیمانہ زرعی پیداوار میں بہتری اور کسانوں کی آمدن میں اضافہ ہونا چاہئے ۔علاوہ ا زیں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) کے صدر سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی زرعی برآمدات میں اضافے ، سرمایہ کاری کے فروغ، زرعی مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن اور عالمی منڈیوں تک رسائی میں حائل ضابطہ جاتی اور تکنیکی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے وزارت اور نجی شعبے کے درمیان تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments