وزیراعلیٰ کا والہانہ استقبال، پھول نچھاور روایتی ڈاچی ناچ ، منصوبوں کا افتتاح

وزیراعلیٰ کا والہانہ استقبال، پھول نچھاور  روایتی ڈاچی ناچ ، منصوبوں کا افتتاح

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اٹک پہنچنے پر عوام کا جم غفیر، کارکنوں اوربچوں نے پرتپاک استقبال کیا، وزیراعلیٰ کی آمدپر ہر چوک میں روایتی ڈاچی ناچ سے خیر مقدم کیا، ہر چوراہے اورہر سڑک پر پھول نچھاور کیے گئے۔

ہٹیاں روڈ، کامرہ روڈ،یونیورسٹی روڈ پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی گاڑی گلاب کی پتیوں سے بھر گئی، وزیراعلیٰ نے سکیورٹی ہٹا کر عوام اور بچوں کواپنے پاس بلوایا،انہوں نے بچوں کے ہمراہ اٹک کے میگا پراجیکٹس ، 23 ارب سے بننے والے 59 روڈز پراجیکٹس کا باضابطہ افتتاح کیا،ایگری مال، اراضی ریکارڈ سنٹر،ماڈل چلڈرن ماڈل ہوم، فتح جنگ سپیشل ایجوکیشن سینٹر سمیت 127 پراجیکٹس کا افتتاح بھی کیا۔ اٹک میں فتح جنگ پنڈی گھیب روڈ، ڈھوک لاہم تا جھمات روڈ، مٹھیال چوک تا ڈھوک پٹھان اور دیگر روڈ پراجیکٹ کا بھی افتتاح کردیا گیا، وزیراعلیٰ نے اٹک کے لئے گرین بس پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...