اسلام آباد ہائیکورٹ:پی ایم ڈی سی کو توہین عدالت کیس میں شوکاز

اسلام آباد ہائیکورٹ:پی ایم ڈی سی کو توہین عدالت کیس میں شوکاز

ملازمین بحالی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر25نومبرتک جواب طلب کرلیا

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملازمین بحالی سے متعلق عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو توہین عدالت کیس میں شوکاز نوٹس جاری کردیا،جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے پی ایم ڈی سی حکام سے 25نومبر تک جواب طلب کر لیا اور استفسار کیاکہ کیوں نہ توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے ؟، درخواست گزار کی جانب سے وکیل عمران اشفاق نے کیس کی پیروی کی،عدالت پی ایم ڈی سی ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ مارچ 2026میں کالعدم قرار دے چکی،فیصلے کے باجود بحال نہ کرنے پر ملازمین نے پی ایم ڈی سی کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر کر رکھی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...