ہائیکورٹس کے 3ججز کو سپریم کورٹ میں قائم مقام جج بنانیکافیصلہ
لاہورسے جسٹس صداقت اور جسٹس شہباز رضوی،پشاور سے جسٹس اعجاز شامل
لاہور(محمد اشفاق سے )چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کو بروقت نمٹانے کے مشن کے تحت ہائیکورٹس کے تین ججز کو بطور قائم مقام جج سپریم کورٹ میں تقرری کا فیصلہ کرلیا، ان میں سے دو ججز ، جسٹس صداقت اور جسٹس شہباز رضوی کا تعلق لاہور ہائیکورٹ جبکہ جسٹس اعجاز انور کا تعلق پشاور ہائیکورٹ سے ہے ۔اس حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس رواں ماہ بلائے جانے کا امکان ہے ،اس حوالے سے چیف جسٹس یحیی آفریدی پشاور بینچ کے ججز کو کھانے پر دعوت دے چکے ہیں جبکہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں موجود تمام ججز اور ملتان بینچ کے سربراہ جسٹس سید شہباز رضوی کو کھانے پر مدعو کیا گیاان میں جسٹس مرزا وقاص رؤف ، جسٹس رضا قریشی اور جسٹس سید فرہاد علی شاہ بھی شامل تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments