بجلی شعبے کے استحکام کیلئے مربوط اصلاحات ناگزیر:اسحاق ڈار
مسائل کے پائیدار حل کیلئے متعلقہ اداروں میں تعاون ضروری:نائب وزیراعظم
اسلام آباد (وقائع نگار) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت بجلی کے شعبے کے انتظامی امور اور مالیاتی صورتحال کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں اس شعبے کو درپیش مالیاتی چیلنجز، بڑھتے قرضوں کے انتظام اور اس مسئلے کے حل کے لیے قابلِ عمل مالیاتی و انتظامی تجاویز پر غور کیا گیا۔ کمرشل بینکوں کے ذریعے مالی معاونت کے امکانات، توانائی کے شعبے کے قرضوں میں کمی کے لیے عالمی بہترین طریقہ کار سے استفادے اور بجلی کی ترسیل کے نظام میں نقصانات پر مؤثر انداز میں قابو پانے کے امور بھی زیر بحث آئے ۔ اسحاق ڈار نے زور دیا کہ بجلی کے شعبے کو مستحکم بنانے کے لیے قرضوں کا مؤثر انتظام، مالیاتی نظم و ضبط اور مربوط اصلاحات ناگزیر ہیں، تاکہ بالخصوص موسمِ گرما کے دوران توانائی کی ضروریات کو مکمل طور پر پورا کیا جا سکے ۔ اس شعبے کے مسائل کے پائیدار حل کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطہ کاری اور مؤثر تعاون ضروری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments