معاہدہ فروخت سے جائیداد منتقل نہیں ہوتی :سپریم کورٹ

معاہدہ فروخت سے جائیداد منتقل نہیں ہوتی :سپریم کورٹ

فروخت کنندہ کے انکار پر خریدار کو تکمیلِ معاہدہ کا دعویٰ دائر کرنا ہوتا ہے :فیصلہ جرح مکمل کے بعد کلریکل غلطی کی بنیادپرمعاہدہ کی تاریخ بدلنے کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر،اے پی پی)سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ محض معاہدہ فروخت، غیر منقولہ جائیداد میں ملکیتی حق پیدا نہیں کرتا بلکہ فروخت کنندہ کی جانب سے معاہدے پر عمل درآمد سے انکار کی صورت میں خریدار کو مخصوص تکمیلِ معاہدہ کا دعویٰ دائر کرنا ہوتا ہے ۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ معاہدہ فروخت کی بنیاد پر رقم کی ادائیگی اور جائیداد کا قبضہ حاصل کرنے کے باوجود خریدار خودبخود مالک نہیں بن جاتا، جبکہ ایک مختلف نوعیت کے مقدمے کو کئی دہائیوں بعد مخصوص تکمیلِ معاہدہ کے دعوے میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔جسٹس شاہد وحید اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے 241 کنال سے زائد اراضی کے ملکیتی تنازع سے متعلق سول اپیل نمبر 112-L/2013 کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے خریدار کے ورثا کی اپیل خارج کردی اور لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ مقدمے کی بنیاد بننے والے معاہدے کی تاریخ جیسے اہم حقائق کو 9سال سے زائد عرصے بعد شہادت ریکارڈ ہونے اور گواہوں پر جرح مکمل ہونے کے بعد محض کلریکل غلطی قرار دے کر تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اگر ایسی ترمیم مخالف فریق کے دفاع کو متاثر کرتی ہو اور اس کی حمایت میں آزادانہ دستاویزی ثبوت بھی موجود نہ ہوں۔سپریم کورٹ نے معاہدہ فروخت کی تاریخ میں تبدیلی کیلئے دائر دو درخواستیں مسترد کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا اور ٹرائل کورٹ کو مقدمہ چھ ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...