بلاول کو ریفرنڈم کے خوف میں نہیں جانا چاہیے ،عطا تارڑ
اسلام آباد(این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا احتجاج کوئی اتنی بڑی بات نہیں،معمولی ٹریفک جام ہوتی رہتی ہے۔
مولانا کی جماعت کے لوگ بھی انہیں سمجھا رہے ہیں لیکن وہ تصادم چاہتے ہیں،مولانا فضل الرحمن پاکستان اور طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرلیں،انٹرویو میں انہوں نے کہا یہ اچھا نہیں لگتا کہ مشرف کا ایل ایف او منظور کرانے والے مولانا فضل الرحمن آج ایک جمہوری حکومت کے ریفرنڈم کو غلط قرار دے رہے ہیں۔بلاول بھٹوسے متعلق عطا تارڑ نے کہا بلاول آج کل زیادہ غصہ کر رہے ہیں، انہیں ریفرنڈم کے خوف میں نہیں جانا چاہیے ، عوامی رائے سے اتنا خوف کیوں ہے ؟۔ انہوں نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو بانی پی ٹی آئی کو سیاسی قیدی سمجھتے ہیں تو انہیں عدالت میں قانونی دلیل دینی چاہیے ، صوبوں سے متعلق معاملہ پارلیمان میں آیا تو تحریک انصاف سے بھی رائے لی جا سکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments