دنیا کا سب سے مہنگا گاؤن نمائش کیلئے پیش
60کی دہائی میں لاکھوں کروڑوں دِلوں پر راج کرنیوالی آنجہانی اداکارہ مارلن منرو کا مشہور گاؤن میڈیسن سکوائر گارڈن میں نمائش کیلئے پیش کر دیا گیا
لاہور(نیٹ نیوز) ۔یہ دلکش ڈریس دو ہزار ،پانچ سو کرسٹلز سے مزین ہے جسے جین لویس اوربوب میکی نے مارلن کیلئے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا تھا۔اس گاؤن کو مارلن نے 1962میں اس وقت کے صدر جان ایف کینیڈی جونیئرکی سالگرہ کے موقع پر زیب تن کیا تھا ۔یہ دیدہ زیب لباس جان ایف کینیڈی کی سالگرہ کے موقع پر2016میں فروخت کیا گیاتھا۔