گلیشیئرز کو کمبل سے ڈھانپا جانے لگا
یہ بات تو آپ کے علم میں بھی ہوگی کہ پچھلے کچھ عرصے میں آب و ہوا کس قدر تبدیل ہوئی ہے
لاہور(نیٹ نیوز) جس کے باعث درجہ حرارت اور موسم پر واضح فرق پڑا ہے ، ایسے میں سوئٹزرلینڈ کے ایک سائنسدان کا کہنا ہے کہ اگر گلیشیئرز کو کمبل سے ڈھک دیا جائے تو اسکے پگھلنے کے عمل کو 70 فیصد تک آہستہ جاسکتا ہے ۔گلیشیئرز کو ڈھانپنے سے سورج کی روشنی ان تک نہیں پہنچ پاتی جسکی وجہ سے وہ زیادہ وقت ٹھنڈے رہ پاتے ہیں تاہم رون گلیشیئر اب بھی انتہائی تیزی کیساتھ سکڑ رہا ہے پچھلے 10 سالوں میں اس کی موٹائی میں تقریباً 40 فٹ کی کمی ہوئی ہے ۔سوئٹزر لینڈ کے علاوہ اٹلی اور جرمنی میں بھی گلیشیئرز کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کمبل سے ڈھانپا جارہا ہے جبکہ سائنسدان مصنوعی برف باری کرنے کیساتھ ساتھ ان کے بچاؤ کیلئے اور بھی مختلف تجربے کررہے ہیںاور پانی کے اندر ایسے سٹرکچرز تیار کئے جارہے ہیں جس سے برف کی تہوں کو کمزور ہونے سے بچایا جاسکے۔