رنگین روشنیوں سے جگمگاتی خوبصورت تصاویر

 رنگین روشنیوں سے جگمگاتی  خوبصورت تصاویر

روشنی دنیا کی تیز رفتار ترین شے ہے جسے قید کرنا ناممکن دکھائی دیتا ہے تاہم 2 تخلیق کاروں نے اپنے کیمرے کے ذریعے یہ کمال کر دکھایا ہے ۔

لاہور(نیٹ نیوز)رپورٹ کے مطابق ایرک ایک فوٹوگرافر جبکہ کم ڈانسر ہے، ایرک نے کم کیساتھ ٹیوب لائٹس کے استعمال سے فوٹوگرافی کا شاہکار تخلیق کیا ہے ،ایرک کا کہنا تھا وہ کم کے پیچھے کھڑا ہو کر ٹیوب لائٹس کو مستقل گھماتا ہے جس کے بعد ہی اسے صحیح منظر ملتا ہے ۔مختلف رنگین روشنیوں کے ساتھ کم کے مختلف انداز مل کر ان تصاویر کو نہایت خوبصورت بنا دیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں