الجزائر کی مسجد میںدنیا کا سب سے بڑا مینار

الجزائر کی مسجد میںدنیا کا سب سے بڑا مینار

الجزائر کی مسجد میں چینی کمپنی نے دنیا کا سب سے بڑا مینار بنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق شمالی افریقی ملک الجزائر میں چارلاکھ میٹر رقبے پر پھیلی مسجد کی تعمیر کی جارہی ہے

لاہور(نیٹ نیوز) جس کی تعمیر آخری مراحل میں ہے اس مسجد میں بیک وقت ایک لاکھ بیس ہزار افراد نمازپڑھ سکتے ہیں یہ مسجد رقبے کے لحاظ سے دنیا کی تیسری جبکہ الجزائر کی سب سے بڑی مسجد ہوگی اسکی تعمیر پر 1.4ارب ڈالر کی لاگت آئیگی۔رپورٹ کے مطابق مسجد میں دنیا کا بلند ترین مینار تعمیر کیا گیا ہے جس کی بلندی 265 میٹر ہے اسکا ڈیزائن جرمنی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اس کی تعمیر ایک چینی کمپنی کر رہی ہے ،اس مسجد کو بحیرہ روم میں موجود ایک آبی سیرگاہ سے شاندار دو راہوں کے ذریعے منسلک کر دیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں