جلد کو نم رکھ کر بڑھاپے کی بیماریوں کو دور رکھا جاسکتا ہے

جلد کو نم رکھ کر بڑھاپے کی بیماریوں کو دور رکھا جاسکتا ہے

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان فرانسسکو (یوسی ایس ایف) کے سائنسدانوں نے کہا کہ خشک اور متاثرہ جلد بڑھاپے میں حملہ آور کئی امراض کی وجہ بن سکتی ہے

سان فرانسسکو(نیٹ نیوز)جن میں امراضِ قلب اور الزائمربھی شامل ہیں۔جامعہ کے ماہرین نے بزرگ افراد پر اپنی دیرینہ تحقیق کے بعد یورپین اکیڈمی آف ڈرماٹولوجی اینڈ وینرویئلوجی میں اس کی رپورٹ شائع کرائی ہے ۔ تحقیق سے وابستہ ڈاکٹر ماؤ چیانگ مان، نے کہا کہ بڑھاپا جسم کی اندرونی سوزش یا جلن کو بھی بڑھاتا ہے جسے ہرگز نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ جلد کے متاثرہ اور خشک حصوں میں جلن کی خبردینے والا پروٹین سائٹوکائنز خارج ہوتا ہے ۔ پھر سائٹوکائنزجسم کے اندر جگہ جگہ ہلکی یا تیز جلن کی وجہ بنتے ہیں۔ اس کیفیت میں بزرگ افراد دن میں دومرتبہ تین تین ملی لیٹر موئسچرائزر کریم استعمال کریں تو اس طرح مضر سائٹوکائنز کی پیداوار میں نمایاں کمی ہوتی ہے ۔ ماہرین نے اسے بوڑھے افراد کیلئے ایک اچھی خبرقرار دیا ہے جس میں وہ آسان اقدامات کے ساتھ خود کو بیماریوں سے بچاسکتے ہیں۔اگرچہ یہ تحقیق باقاعدہ طور پر بزرگوں پر کی گئی ہے لیکن اس میں بہت کم افراد نے حصہ لیا تاہم ماہرین کا مشورہ ہے کہ بغیر خوشبو کے صابن اور کریموں کا استعمال کرکے جلد کو خشکی سے بچایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں