دریا پر دیوہیکل برف کی پلیٹ سیاحوں کی توجہ کا مرکز

دریا پر دیوہیکل برف کی  پلیٹ سیاحوں کی توجہ کا مرکز

امریکہ میں سخت سرد موسم کے باعث امریکی ریاست مین کے دریا پر دیوہیکل برف کی پلیٹ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے

نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکہ میں سخت سرد موسم کے باعث امریکی ریاست مین کے دریا پر دیوہیکل برف کی پلیٹ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے ۔امریکی ریاست ‘مین’ کے ٹاؤن Haynesville میں دریا پر برفیلے موسم نے قدرت کا حسین نظارہ تخلیق کر ڈالا۔برفانی موسم کے باعث جہاں دریا جم گیا وہیں اس کی تہہ پر جمی برف خود بخود 80 فٹ قطر کی بڑی آئس پلیٹ کی شکل میں بدل گئی۔دریا کی سطح پر موجود برفیلی پلیٹ پانی کے بہاؤ کے ساتھ ساتھ گھڑی کی مانند مسلسل گھوم رہی ہے جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔سیاح یہاں پہنچ کر یہ مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں