دال ما ش کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی بہترین نتائج دیتی ہے ،زرعی ماہرین
زرعی ماہرین نے دال ماش کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار اچھی فصل حاصل کرنے کیلئے آبپاشی کا بھی خاص خیال رکھیں اور فصل کو درکار پانی کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں
فیصل آباد(اے پی پی) زرعی ماہرین نے دال ماش کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار اچھی فصل حاصل کرنے کیلئے آبپاشی کا بھی خاص خیال رکھیں اور فصل کو درکار پانی کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں۔ دال ما ش کو 3مرتبہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے جس کا پہلا پانی اگاؤ کے 3ہفتے بعد ، دوسرا پانی پھول نکلنے پر اور تیسرا پانی پھلیاں بننے پر لگایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اچھی پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کی تلفی اور بروقت گوڈی بھی بہترین نتائج فراہم کرتی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ عام طور پر 2مرتبہ گوڈی کرکے جڑی بوٹیاں تلف کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پہلی گوڈی بوائی کے 25سے 30 دن اور دوسری گوڈی پہلی آبپاشی کے 40سے 45 دن کے اندر کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ اگر پھول آنے سے قبل جڑی بوٹیوں کا خاتمہ نہ کیاگیاتو پیداوار متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہوتاہے ۔