سعودی ریال اور اماراتی درہم کے مقابلے میں روپیہ سستا ہوگیا

سعودی ریال اور اماراتی درہم  کے مقابلے میں روپیہ سستا ہوگیا

پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں تیزی کا رجحان رہا

کراچی (کامرس رپورٹر)۔ جمعرات کو سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں فی کس 8 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ نیشنل بینک کے مطابق سعودی ریال کی قیمت فروخت 27.50 روپے سے بڑھ کر 27.58 روپے اور قیمت خرید 26.83 روپے سے بڑھ کر 26.91 روپے ہوگئی۔ مزیدبرآں اماراتی درہم کی قیمت فروخت بھی 28.08 روپے سے بڑھ کر 28.16 روپے اور قیمت خرید 26.84 روپے سے بڑھ کر 26.92 روپے پر بند ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں