امریکی یونیورسٹی کے صدر کا وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی کو خراج تحسین

امریکی یونیورسٹی کے صدر کا وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی کو خراج تحسین

اعلیٰ تعلیم میں بین الاقوامی تعاون بہت ضروری ہے :پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور ( سٹاف رپورٹر) اعلیٰ تعلیم کی نامور امریکی درسگاہ ویسٹ چیسٹر یونیورسٹی آف پنسلونیا کے صدر گریگ آر وائزنسٹائن نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار کو امریکہ میں اعلیٰ تعلیم کے مستقبل کے بارے میں ہونے والے عالمی صدارتی اجتماع میں فعال شرکت اور انتہائی مثبت تجاویز دینے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار مسلم دنیا سے واحد وائس چانسلر تھے جنہوں نے اعلیٰ تعلیم سے متعلق بین الاقوامی مستقبل کی ترجیحات متعین کرنے کے حوالے سے اس انتہائی اہم کانفرنس میں شرکت کی۔کانفرنس میں دنیا بھر سے چالیس ماہرین تعلیم اور وائس چانسلرز کو مدعو کیاگیا تھا۔پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار نے اپنے خطاب میں کہا کہ اعلیٰ تعلیم میں بین الاقوامی تعاون کا فروغ بہت ضروری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں